49

مری مال روڈ جی پی اُو چوک کے قریب قائم چائے کافی کیمشینوں میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی

مری سے خمیراہ صدیق)مری مال روڈ جی پی اُو چوک کے قریب قائم چائے کافی کیمشینوں میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث مری مال روڈ پر سیرو تفریحی کرنے والے سیاحوں میں خوف ہراس پھیل گیا موقعہ پر موجودڈولفن فورس کے اہلکاروں نے فوری طور پر جی پی اُو چوک خالی کروا لیا جس کے بعد سول ڈنفیس کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پالیا مری مال روڈ پر جگہ جگہ لگی ہوئی غیر معیاری چائے کافی کی مشینیں مری انتظامیہ کی نااہلی منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ اس سے قبل بھی مری مال روڈ چائے کافی کی اور آئس کریم کی مشین کا کمپسیر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا اگرمری مال روڈ پر لگائی گئی غیر معیاری مشینوں کو ختم نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے جس کی تمام ترذمہ داری مری انتظامیہ پر عاہد ہوگئی ۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں