212

ڈاکٹر۔ سرجن سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرارشدمختصرعلالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں

مری خطہ کوہسارعظیم مسیحاسے محروم ھوگیاھے مری میں طویل عرصہ تک صحت کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والے معروف ڈاکٹر۔ سرجن سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرارشدمختصرعلالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں اناللہ واناالیہ راجعون مرحوم انتہائی شفیق انسان تھے بطورڈاکٹر۔سرجن اورایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مری میں طویل عرصہ تک مری میں خدمات سرانجام دیتے رھے ہیں اللہ تعالی نے مرحوم کے ہاتھوں میں بڑی شفاء رکھی تھی اور ہزاروں لوگوں کو اللہ تعالی نے آپ کے زریعے شفاء عطافرمائی تقرہبا 30سال کاعرصہ مری میں گزارنے کے بعد تین ماہ قبل وہ مری سے اسلام آباد شفٹ ھوگئے تھے مرحوم کاحلقہ احباب مری۔گلیات ۔گزارہ اورکوٹلی ستیاں بہت وسیع ھے مرحوم کی وفات پرمری کی فضاسوگوارھوگئی مرحوم کی نمازجنازہ آج بروز ہفتہ دن ڈیڑھ بجے غفوریہ مسجدG.11/2اسلام آبادمیں اداکی جائے گی ڈاکٹرراشدصاحب کی وفات پر مری کی سیاسی سماجی کاروباری۔مذہبی اورصحافتی تنظیموں نے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ھوئے دعا کی ھے کہ اللہ پاک مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اورسوگوارخاندان کوصبرجمیل عطافرمائے۔۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں