70

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرالزمان کائرہ کی کوٹلی ستیاں آمد

کوٹلی ستیاں
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرالزمان کائرہ کی کوٹلی ستیاں آمد آصف شفیق ستی کے ہمراہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سے ملاقات اور کوٹلی ستیاں کے بزرگ رہنما پیپلز پارٹی کے حاجی اورنگزیب ستی سے ان کی بیماری پر عیادت کی اس موقع پر بلاوڑہ کے مقام پر ممبر ٹی ایم سی راجہ اعجاز ستی کے گھر قمرالزمان کائرہ نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کی اس موقع پر قمرالزمان کائرہ کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے عوام دشمن بجٹ پیش کیا گیا ڈالر کی اونچی اڑان نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے عوام کو بہت حد تک تبدیلی کے ثمرات کا صلہ مل چکا عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیاگیا عوام کا جینا محال ہوچکا ہے اپوزیشن انشاءاللہ پارلیمنٹ اور باہر احتجاج کرے گی اب اس حکومت سے عوام کی جان خلاصی ضروری ہے تمام اپوزیشن کا اے پی سی کے بعد ایک متفقہ فیصلہ ہے کہ اس حکومت چلتا کرنا ملک میں مکمل آمریت ہے نیب کے ذریعہ صرف اپوزیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ عوام کے لیے اپوزیشن جماعتیں کچھ نہ کرسکیں پیپلز پارٹی کے ساتھ پہلے بھی اس طرح ہوتا آیا ہے انشاءاللہ مرد حر آصف زرداری پھر سرخرو ہوں گے عوام کی حقیقی ترجمان پیپلز پارٹی ہے اس موقع پر قمرالزمان کائرہ نے ایس ایچ او کیس میں بری ہونے والے ثناءالحق ستی۔راشد وحیدستی۔کمال ستی ۔عثمان فاروق اور حاجی اورنگزیب ستی کو مبارک باد پیش کی

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں