101

فواد چوہدری علماء کرام کے خلاف بیانات سے اجتناب کریں قاری سیف اللہ سیفی

مری جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کے امیرقاری سیف اللہ سیفی،جنرل سیکرٹری قاری نویدعباسی،نائب امیرقاری اسماعیل عباسی،قاری شبیرعباسی،مولانا ظفرالاسلام،مفتی عبداللہ سعید،ثناء اللہ عباسی نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کی جانب سے علماء کرام کے خلاف کیے جانے والے ٹویٹ پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ فواد چوہدری ریکارڈ کی درستگی کرلیں ملک کی ترقی میں رکاوٹ علماء کرام نہیں بلکہ ملک پر مسلط وہ اشرافیہ ہے جو ستر سالوں سے ملک پر مسلط ہوکراسے دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہاہے علماء کرام کادامن صاف ہے انہوں نے کہاکہ اقتدارکی خاطر ہر پارٹی کے ترجمان رہنے والے فوادچوہدری علماء کرام کو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ قراردینے سے قبل اپنے گریبان میں جھانک لیاکریں،انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری خبروں کی زینت بنے رہنے اورسستی شہرت حاصل کرنے کے لیے آئے روز نت نئے بیانات سے مسائل کو بڑھارہے ہیں جوحکومت کے لیے کسی طورپر درست نہیں اس لیے عمران خان اس کی زبان کوکنٹرول کریں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں