140

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے زیراہتمام انسداد منشیات کے سلسلے میں سٹیج ڈرامہ”دوراھا“ اور انسداد منشیات آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ واک

منشیات ایک ناسور ہے اور اس ناسور سے نمٹنے کے لیے تمام قوم خصوصاََ نوجوان نسل کو اپنا کردار کرنا ہوگانوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے اور اپنی نوجوان نسل کو اس لعنت سے نجات دلانے کے لیے اداروں کا تعاون ناگزیر ہے انھوں نے مزید کہا کے اس جنگ کے خلاف اینٹی ناکوٹکس فورس کا ساتھ دیں اس کے علاوہ اس لعنت کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیاان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی
برگیڈئیرسہیل طارق ڈار سٹیشن کمانڈر مری نے مری آرٹس کونسل اور اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے زیراہتمام انسداد منشیات کے سلسلے میں
سٹیج ڈرامہ”دوراھا“ اور انسداد منشیات آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ واک کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل غلام قادر تھیبو نے کہا کہ اینٹی ناکوٹکس فورس موثر طریقے سے اس لعنت کو ختم کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ڈائریکٹرمحمد ریاض سومرو نے کہا کہ منشیات اس ملک میں سراہت کرگئی ہے جس ہم حال میں ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقاراحمد چوہدری نے کہا ہمارے ملک میں اس مرض سے اسی صورت میں قابو پاسکتے ہیں جب ہم اجتماعی کوشش کریں گے۔ دیگر مقررین میں ممتاز عالم دین قاری سیف اللہ سیفی نے موثر طریقے اس لعنت کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس واک میں میڈیا معززین شہر، اساتذہ، طلباء اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل اور اینٹی ناکوٹکس فورس کو مبارکباد دی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized