مری پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مری میں گذشتہ رات منرل واٹر کی جعلی فیکٹری پر چھاپہ کاروائی کے دوران غیر معیاری پانی کی بوتلیں ضبط کرلی گئیں منرل واٹر کی جعلی فیکٹری بھی سیل کرکے تمام افرد کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کی جارہی ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مری کے پوش علاقے پنڈی پوائنٹ میں پنجاب ہاؤس کے قریب ایک گھر میں مری ون کے نام سے قائم غیر قانونی منرل واٹر پلانٹ پر چھاپہ مارا اوربوتلوں میں پیک ہزاروں لٹر پانی کی غیر معیاری بوتلیں قبضے میں لیکر سیمپلنگ کیلئے بھیج دی ہیں فوڈ اتھارٹی کے عملے نے ایک مقامی شخص کی اطلاع پر اور ایک سیاح کے اس پانی کے پینے سے بیمار کے بعد رات گئے فوڈ اتھارٹی کے ڈاکٹر علی نعمان نے مری پولیس کے ہمراہ لارنس کالج بائی پاس نزد پنجاب ہاؤس نجی رہائش گاہ میں قائم واٹر فلٹر پلانٹ پر چھاپہ مارکرکاروائی کی یہ غیر معیاری پانی منرل واٹر کے نام پر ایک عرصے سیاحوں اور مقامی افراد کو پلایا جارہا تھا جس کے بارے میں تمام متعلقہ اداے بے خبرتھے پلانٹ سے سید ابوطالب نامی شخص سمیت دیگر افرادکوحراست میں لے کر مزید کاروائی شرع کردی گئی ہے۔
