122

مری پی ایچ اے کی غفلت پارکوں میں پودے تباہ

مری پی ایچ اے مری کی نااہلی اور غفلت کے باعث شاہراہوں کے اطراف اور پارکوں میں بنی پھولوں کی کیاریاں ویران ہوگئیں عدم توجہی کے باعث سینکڑوں کی تعدادمیں پودے تباہ ہوگئے بڑی تعدادمیں گملے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں پی ایچ اے مری کیلئے خصوصی فنڈز اور درجنوں کی تعدادمیں ملازمین تعینات ہیں لیکن کمزور ایڈمسٹریشن اور ناقص کارکردگی کے باعث ملکہ کوہسار مری کی خوبصورتی بری طرح متاثرہورہی ہے اور پھولوں کیلئے فراہم کردہ فنڈز پانی کی طرح ضائع کئے جارہے ہیں شہریوں اور سیاحوں نے اس غفلت کے مرتکب ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں