57

فہم قرآن کلاسوں کا آغاز 28 بروزجمۃ المبارک بعد از نماز جمعہ جامع مسجد اوسیاہ پڑاؤ غلام احمد عباسی اور جنرل سیکرٹری سجاد محمود عباسی

مری جماعت اسلامی کی جانب سے مری میں پانچ روزہ فہم قرآن کلاسوں کا اجراء کیاجارہا ہے جماعت اسلامی تحصیل مری کے امیر غلام احمد عباسی اور جنرل سیکرٹری سجاد محمود عباسی نے بتایا ہے کہ فہم قرآن کلاسوں کا آغاز 28 بروزجمۃ المبارک بعد از نماز جمعہ جامع مسجد اوسیاہ پڑاؤ مری میں دوگھنٹے کاپروگرام ہوگا جبکہ دیگر چار دنوں کو بھی پروگرام منعقدکئے جائینگے کلاسوں سے پروفیسر عرفان چوہدری اور ڈاکٹر اشتیاق گوندل لیکچر دینگے اور امت کو بتائینگے کہ امت کے پہلے حصے کی اصلاح بھی قرآن پاک نے کی تھی اور امت کے آخری حصے کی اصلاح بھی قرآن پاک ہی کریگا جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پیغام دیا ہے کہ قرآن پاک کو غورفکر سے ترجمہ کے ساتھ پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق ساری امت کو عطا فرمائے ہماری پریشانیوں اورمشکلات کاحل بھی قرآن پاک کے ذریعے سے ہی ہوگا انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خاندانوں اور بچوں کے ہمراہ بروقت پروگرام میں تشریف لائیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں