122

جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے راجہ شاہد نذیر ایس پی پٹرولنگ

پنڈدادنخان (سلیمان شہباز،عدنان یونس سے) سڑک پر سفر کرنے والے مسافروں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے پٹرولنگ پولیس کے اہلکار انتہائی ذمہداری سے اپنی ڈیوٹی انجام دیں تاکہ مسافر بلا خوف وخطر سفر کریں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جرائم پیشہ عناصر اور مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے راجہ شاہد نذیر ایس پی پٹرولنگ راولپنڈ ی لِلہ چوک پنڈدادنخان پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے ایس پی پٹرولنگ راولپندی راجہ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم شاہد صدیق کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ناکہ پر تلاشی کے دوران شراب فروش،تیز رفتار اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی۔چودہ عدد لوڈگاڑیوں کو بمع ڈرائیوروں کے تھانہ پنڈدادنخان میں بند کیا گیا۔ عملے کی پٹرولنگ کے دوران کئی مسافروں کی سڑک پر مدد کی گئی۔انچارج چوکی محمد عاصم اور سب انسپکٹر محمود بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ افسران نے سختی سے ہدایات دی ہیں کہ تیز رفتاری،اور لوڈنگ اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ بہت ذمہداری سے کی جائے اور غفلت لاپروائی ناقابل برداشت ہے۔اہلکاروں کو ہر وقت چوکنا اور متحرک رہنا چاہیے روڈ پر سفر کرنے والے اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہوئے بلا خوف وخطر سفر کریں یہ ہماری ڈیوٹی میں شامل ہیں

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں