101

لوئر بازار مری کا خوراک سپلائی کی واحد شاہراہ لوئر جھیکاگلی روڈ کھنڈرا ت کا منظر

مری لوئر بازار مری کا خوراک سپلائی کی واحد شاہراہ لوئر جھیکاگلی روڈ کھنڈرا ت کا منظر پیش کررہی ہے گرمائی سیزن کے دوران اس روڈ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے مگر کئی سالوں سے اہلیان علاقہ اور تاجروں نے اس سڑک کی تعمیر ومرمت کیلئے کئی بار متعلقہ محکمہ ہائی وے اوردیگراعلیٰ حکام کو درخواستیں دیں مگر تاحال اس سڑک کی تعمیر ومرمت شروع نہ کی جاسکی ہے جس پر جہاں پیدل چلنا بھی مشکل ہے وہاں اس شاہراہ پر چلنے والی پرائیویٹ گاڑیوں مالکان اور پبلک ٹرانسپورٹرز کو شدیدمشکلات کاسامنا ہے یہ شاہراہ مری کے کئی دیہی علاقوں کی آبادی اور مری کے شہریوں کا رابطہ سڑک ہے اہلیان علاقہ اور مکینوں کاکہنا ہے کہ اگر اس کی فوری تعمیرومرمت نہ کی گئی تو اس پر گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کو پریشانی کاسامناکرناپڑیگا اور تاجروں کا مال بھی اس پر نہیں آسکے گا انہوں نے محکمہ ہائی وے اوردیگر اعلیٰ حکام سے اس شاہراہ کی فوری تعمیر ومرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں