96

محمدلیاقت تارڈ کو ڈی ایس پی ٹریفک مری تعینات کردیاگیا

مری محمدلیاقت تارڈ کو ڈی ایس پی ٹریفک مری تعینات کردیاگیا مری سے گرمائی سیزن کے آغاز پر ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ خان زمان کو چکول تبدیل کردیاگیاتھا اب اس سیاحتی مقام کی اہمیت کے پیش نظر ڈی ایس پی محمد لیاقت تارڑ کو ڈی ایس پی ٹریفک مری تعینات کر دیا گیا گذشتہ دن محمد لیاقت تارڑ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے احکامات کی روشنی میں سرکل مری میں تعینات ٹریفک وارڈنز، سینئر ٹریفک وارڈنز، کو شفٹ وائز بریفنگ دی اور تمام سرکل ہائے کا جائزہ لیا ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ مری کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی اپنی ڈیوٹیاں فرض شناسی سے سر انجام دیں اور عوام الناس سے حسن اخلاق سے پیش آئیں، ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرائیں،ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو ہر ممکن ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیں عوام اور سیاحوں کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جائے،بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز افسران کونقد انعامات اور تعریفی اسناد دی جائینگیں اور ڈیوٹی میں غفلت و لاپراوہی برتنے والے ٹریفک وارڈنز افسران کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے عوام الناس کو بھی ہدایات دیں کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں یہ آپکی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم سنی بنک 051-9269200 پر یا ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں