60

محکمہ سوئی گیس کے غیر قانونی طور پر برطرف کئے گئے یومیہ اجرات پر گذشتہ کئی برسوں سے خدمات سر انجام

مری محکمہ سوئی گیس کے غیر قانونی طور پر برطرف کئے گئے یومیہ اجرات پر گذشتہ کئی برسوں سے خدمات سر انجام دینے والے ملازمین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان کی ملازمتوں پر بحال کیا جائے تا کہ ان کے گھروں کے چولہے جلتے رہیں ان کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تو 50 لاکھ نوکریاں دینے کاکہا تھا لیکن بعض عناصر ان کے منشور کو ناکام بنانے کیلئے بلاوجہ غریب ملازمین کو ملازمتوں سے نکال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجود ایم ڈی سوئی گیس نے 27ڈیلی ویجز ملازمین کو برطرف کر کے اپنے منظور نظر قریبی رشتہ داروں بھانجے قاسم،حافظ زاہد اور عمیر کے علاوہ بھتیجے لقمان سمیت بعض کو بھرتی کر لیا ہے جو کسی کام کاج کے نہیں اور ادارے پر ایک یوجھ ہیں، برطرف ملازمین نے کہا کہ انہیں ان کا حق دلایا جائے اور ملازم کش پالیسی پر عمل پیرا جی ایم سوئی گیس کی غیر قانونی بھرتیوں کو نوٹس لیا جائے، متاثرہ ملازمین نے وزیراعظم اور وفاقی وزیرپٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام واقعات کی تحقیقات کروائی جائیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں