106

غریب اورکم آمدن والے لوگوں کوصحت،تعلیم اور انصاف کی فراہمی کی جائے اور غربت کا خاتمہ کیاجائے صحت پروگرام

مری وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا مشن ہے کہ غریب اورکم آمدن والے لوگوں کوصحت،تعلیم اور انصاف کی فراہمی کی جائے اور غربت کا خاتمہ کیاجائے صحت پروگرام کے تحت 60 ہزار روپے چھوٹی موٹی بیماریوں کیلئے اور تین لاکھ روپے بڑے امراض کیلئے اور اسکے لئے ہسپتال بھی مختص ہیں اور ان ہسپتالوں میں کاؤنٹربھی بنا دئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی اورممبر پنجاب اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی نے مری آرٹس کونسل میں مستحق افراد میں انصاف صحت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں سہیل عرفان عباسی،ایاز عباسی نے کہا کہتحریک ا نصاف کی حکومت نے ملکہ کوہسارمری میں بھی صحت کارڈ کا اجراء کردیا آج یہاں عوام کو بلاتفریق انصاف صحت فراہم کئے جارہے ہیں صحت کارڈ ہر غریب او رمستحق افراد کا حق ہے وزیر اعظم عمران خان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے صحت کارڈ کااجراء تحصیل مری میں کردیا گیا پہلے مرحلے میں 15 ہزارسے زائد انصاف صحت کارڈلوگوں کو بلاتفریق دئیے جارہے ہیں جن کا ڈیٹا نادرا سے لیاگیا اس پر اہم ممبرقومی اسمبلی اور ممبر صوبائی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا انہوں نے کہا پچھلے سروے میں غیر مستحق لوگوں کو بھی نوازا گیا جو انتہائی ذیادتی کی بات ہے ان لوگوں کو صحت کارڈ ضرور دئیے جائینگے لیکن شرم کا مقام ہے کہ ان لوگوں کیلئے جنہوں نے یہ کام کئے اب اگلے سروے میں جو دسمبر میں ہوگا اس میں مستحق کوہرصورت انصاف صحت کارڈز دئے جائینگے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں