100

کرپشن کے ناسور کوجڑسے ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہرشہری اپنا کردار ادا کرے1960کی دہائی تک پاکستان میں استحکام

مری کرپشن کے ناسور کوجڑسے ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہرشہری اپنا کردار ادا کرے1960کی دہائی تک پاکستان میں استحکام تھا تمام ادارے صحیح سمت پر چل رہے تھے پی آئی اے اور سٹیل مل کے ادارے مثالی ترقی کررہے تھے 1980کی دہائی کے بعد ادارے کمزور ہوتے گئے کیونکہ اداروں میں سیاسی مداخلت کی گئی ہمیں بلاخوف وخطر کرپشن فری پاکستان بنانا ہے جس کے لیے آگاہی مہم ضروری ہے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈاکٹر عامر شاہدڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل احتساب بیورو اسلام آباد نے نیب، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ”کرپشن فری پاکستان“ کانفرنس کے اختتام پراپنے خطاب میں کیا اس پروگرام میں تحصیل بھر کی بوائز اور گرلز ہائی سکولز کی کردار ساز سوسائٹی کے طلباء و طالبات نے کرپشن کے عنوان پر موثر انداز میں تقاریر کیں جن کو بہت سراہا گیاجبکہ پروگرام کی مناسبت سے ٹیبلو شوبھی بچوں نے پیش کیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جولیا نیب نے ابتدائی کلمات میں اغراض و مقاصد بیان کیے، عطاء الرحمن عباسی تحصیل کوآرڈینٹرمری نے کہا کہ تمام سکولز کی کردار ساز سوسائٹیز کو مزید موثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، محمد شکور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں میڈیا، معززین شہر، اساتذہ، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں