61

پاکستان کے تمام مسائل کا واحد حل ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام

مری پاکستان کے تمام مسائل کا واحد حل ایک اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہی ہے ملک کے معاشی معاملات کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر درست کرنیکی کوشش کرنا احمقوں کی جنت میں رہنا ہے خلفائے راشدین کے طرز کی حکومت کیلئے پاکستان کو صالح اور ایماندار قیادت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم،امیرجماعت اسلامی ضلع کوہسار عتیق احمدعباسی،جماعت اسلامی تحصیل مری غلام احمدعباسی اورجنرل سیکرٹری ساجد محمود عباسی نے جماعت اسلامی تحصیل مری کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ جماعت اسلامی حالیہ بجٹ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی خصوصاًغریبوں اور کم آمدن والے طبقے کی روزمری کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور پٹرولیم مصنوعات میں بے جا اضافہ کیخلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائیگی اس حوالے سے ارکان جماعت اسلامی کی ذمہ داری ہے کہ وہ جماعت کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور بڑی تحریک کیلئے تیاری کریں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized