44

افغانستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتربنانے کے بارے میں امن کانفرنس کا انعقاد

مری حاجی شفاء الحق صدر انجمن شہریان مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتربنانے کے بارے میں امن کانفرنس کا انعقاد اورجنگجو کمانڈروں کا اکٹھے ہونا باالخصوص گل بدین حکمت یار،رشید دوستم،کریم خلیلی،یونس قانونی،استاد عطاء کا ایک ساتھ امن کانفرنس میں اکٹھا ہونا انتہاء خو ش آئند ہے یہ قائدین افغان کے امن اور استحکام کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں عالم اسلام اس وقت مسئلہ کشمیر،فلسطین اور افغانستان کے بارے میں انتہائی تشویش میں مبتلا ہے مسلمان عالم دعاگوہ ہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ان قائدین کے ذریعے افغانستان میں امن وامان بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں اللہ تعالیٰ قائدین کو استقامت اور باہمی اتفاق سے نوازیں کیونکہ بیرونی طاقتوں نے افغانستان میں امن کی خواہ نہ ہیں افغانستان میں اگر بدامنی ہوتو اس کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوتے ہیں جو راء اور موساد کے مشن کو پورا کرتے ہیں اس ضمن میں پاکستان،سعودی عرب،ایران اورترکی بھی اہم کردا رادا کرسکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں