98

جامع مسجد صدیق اکبرؓ جی پی او چوک مال روڈ مری جہاں سینکڑوں سیاح،تاجر اور مقامی لوگ نماز ادا

مری جامع مسجد صدیق اکبرؓ جی پی او چوک مال روڈ مری جہاں سینکڑوں سیاح،تاجر اور مقامی لوگ نماز ادا کرتے ہیں اکثر پانی کی کمی رہتی ہے،باتھ روموں میں پانی دستیاب نہیں ہوتا اور کبھی وضو کیلئے بھی پانی نہیں ملتا جس کے باعث نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہم ترین سیاحتی مرکز مال روڈ پر ہونے کی وجہ سے مذکورہ سیاحوں کی بڑی تعداد،تاجراور مقامی لوگ اسی جامع مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں نمازیوں،سیاحوں اور تاجروں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مری سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اہم ترین جامع مسجد میں مناسب پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں