96

مری اورگلیات میں گرمائی سیزن اپنے عروج پرملک وبیرون ممالک سے بڑی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ

ملکہ کوہسار مری اورگلیات میں گرمائی سیزن اپنے عروج پرملک وبیرون ممالک سے بڑی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ کررہے ہیں گرمی کے ستائے لوگ اس جنت بینظیر وادی کے دلکش خنک موسم،دلفریب نظاروں اوربلندوبالا کوہساروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں کا رخ کررہے ہیں رواں گرمائی سیزن میں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں،چیف ٹریفک آفیسر محمدبن اشرف کی جانب سے ایک اچھے ٹریفک پلان جاری کرنے سے مری میں ہزاروں گاڑیاں داخل ہونے کے باوجود ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایاجارہا ہے ڈی ایس پی ٹریفک اجمل ستی، انچارج بیٹ شفیق الرحمان،بیٹ انچارج ملک حفیظ اور یہاں تعینات وارڈنز اپنے فرائض سرانجام دے رہے جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک اپنی نگرانی میں ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں،سیاحوں،تاجروں اورمقامی لوگوں نے سی ٹی آفیسر ضلع راولپنڈی اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ مری میں بڑی تعدادمیں آئے ہوئے پیشہ وربھکاریوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائے اور دیگر شہروں کی طرح مری میں اینٹی بیگر سکواڈ تشکیل دیاجائے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں