91

عمران خان نے جو وعدے قوم سے کئے تھے سب جھوٹ اور فراڈ نکلے مہنگائی نے عام آدمی کاجینا محال کردیا

مری عمران خان نے جو وعدے قوم سے کئے تھے سب جھوٹ اور فراڈ نکلے مہنگائی نے عام آدمی کاجینا محال کردیا ہے ججز کیخلاف بدنیتی پر مبنی ریفرنس دائر کئے جارہے ہیں موجودہ حکمران عوام کیلئے ایک عذاب بن کرآئے ہیں منتخب عوامی نمائندوں سے اقتدار چھین کر سلیکٹڈ شخص کو اقتدر دیاگیا ان خیالات کا اظہار صدر لائرز ونگ ن اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل مری محمد نذیر عباسی ایڈووکیٹ،صدرمری بار ایسوسی ایشن سردار مسعود خان ایڈووکیٹ،خالدمحمود چوہدری ایڈووکیٹ،اشتیاق عباسی ایڈووکیٹ اورقاسم حبیب عباسی ایڈووکیٹ جھیکاگلی مری میں مہنگائی،لاقانونیت اور سیاسی انتقامی کاروائیوں کیخلاف ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران پیدا ہوچکا ہے عالمی ایجنڈے کے تحت ڈالر کی قدر بڑھ رہی اور روپے کو بے قدر کیاجارہا ہے ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان آچکا ہے جس کے باعث غریب لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں جولوگ ایسے نااہل اور سیاسی احمق ہمارے اوپر مسلط کئے گئے ہیں جنکی ناقص پالیسیوں سے وطن عزیز آج مسائل کی دلدل میں پہنچ چکا ہے ججز کیخلاف بدنیتی پر ریفرنس دائر کئے جارہے ہیں جو خلاف قانون ہیں ہم ایسے کرپٹ حکمرانوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کرجہاں عدلیہ کے وقار کا تحفظ کرینگے وہاں غریب لوگوں کی آواز بن کر حکمرانوں کو راہ راست پر لائینگے احتجاجی مظاہرے میں مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،لیگی رہنماء وسابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،لیبرونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی،ایم ایس ایف مری کے صدر صیام مسعود عباسی،ظفر عباسی شہزاد مشتاق عباسی،راجہ کاشف،پی پی پی تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری مظہر محمود عباسی،تحصیل مری کے سیکرٹری نشرواشاعت سید علی رضاء منٹی شاہ،پی پی پی مری سٹی کے جنرل سیکرٹری سرفراز خان ستی،رضوان جانی،ہارون ظہور،محمد شعیب کے علاوہ بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں ے شرکت کی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں