106

مری پریس کلب کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر اورنگزیب عباسی کی صدارت میں جمعرات کے دن منعقد ہوا

مری(خمیراہ صدیق) مری پریس کلب کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر اورنگزیب عباسی کی صدارت میں جمعرات کے دن منعقد ہوا جس میں ممبران کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی جنرل سیکرٹری راجہ عرفان عباسی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اجلاس میں سینئر نائب صدربابر مغل،نائب صدر طفیل عباسی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خواجہ وامق اقبال،جوائنٹ سیکرٹری سجادرشید مغل،سیکرٹری مالیات حافظ سجاد احمد عباسی،سینئر صحافیوں سدھیر احمدعباسی،ظفر اقبال رحیم،واجد عباسی،خالد محمود عباسی،حیدر علی مغل،راجہ حبیب الرحمان،عارف سعید،صفدر عباسی،سہیل احمد،عتیق عباسی،اظہر منہاس،راشد مغل،عثمان علی،طیب عباسی،حنظلہ عباسی،شوکت رشید اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مری کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کیاجائیگا،جرنلسٹس کالونی اور دیگر مراحات بھی دی جائیں گیں اس سے قبل مری پریس کلب کے صحافیوں کو لیپ ٹاپ اوراکبرخان نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے ہیلتھ کارڈ بھی دئیے گئے جہاں صحافی اپنا اور اپنے اہل خانہ کاعلاج کرواسکتے ہیں،اجلاس میں صدر مری پریس کلب نے صحافیوں میں ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کئے،اجلاس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے ورکنگ جرنلسٹ کیلئے رکنیت سازی اوپن کردی گئی ہے جو 25 جون تک جاری رہیگی جو بھی ورکنگ جرنلسٹ مری پریس کلب کی رکنیت حاصل کرنا چاہیگا اسے رکنیت دی جائیگی جنرل کونسل کا اگلا اجلاس 29 جون کو مری پریس کلب میں منعقد ہوگا جس میں مری پریس کلب کے الیکشن کے حوالے سے فیصلہ کیاجائیگا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں