135

سالانہ عرس مبارک پیرہارون الرشیدصاحب دربار عالیہ موہڑہ شریف ٹریفک پلان جاری

مری( مری پریس کلب)مری ٹریفک پلان جاری بسلسلہ سالانہ عرس مبارک پیرہارون الرشیدصاحب دربار عالیہ موہڑہ شریف مری دربار پر آنیوالے زائرین ٹریفک وارڈنزافسران کی ہدایات پر اور ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں ڈی ایس پی ٹریفک مری کی ہدایات، پیرہارون الرشید صاحب موہڑہ شریف دربار پر سالانہ عرس مبارک مورخہ21 – 22 اور 23 جون2019؁ء بروز جمعہ ہفتہ،اتوار کو منعقد ہو رہا ہے جس میں ہر سال کی طرح اس بار بھی ہزاروں کی تعداد میں زائرین کی آمد متوقع ہے اس کے پیش نظر چیف ٹریفک آفیسر روالپنڈی محمد بن اشرف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مری نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔،ٹریفک آفیسر مری نے یہ بھی بتایا کہ مری میں بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہونے کی وجہ سے زائرین کوہدایات جاری کی ہے کہ وہ چھوٹی گاڑیاں لے کر آئیں اور خستہ حال گاڑیاں استعمال کرنے سے گریز کریں، سپیشل زائرین اوور لوڈنگ ہر گز نہ کریں ٹریفک قوانین پر مکمل پابندی کریں، پلان کے حوالے مری میں اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے موہڑہ شریف دربار گلڈانہ چوک، سنی بنک، بانسرہ گلی چوک، گھوڑا گلی بازار، سالگراں سترہ میل ٹول پلازہ، لوئر ٹوپہ ٹرن، پر ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تا کہ آنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے،ملوٹ سکول سے لے کر موہڑہ شریف دربار تک ون سائیڈ جہاں مناسب جگہ ہو وہاں گاڑی پارک کر سکتے ہیں، زائرین سے گزارش ہے کہ پوائنٹ پر مامور ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں تا کہ کسی نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں