42

ایمنسٹی سکیم کے تحت جن لوگوں نے فائدہ

مری وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد کہا تھا کہ ایمنسٹی سکیم کے تحت جن لوگوں نے فائدہ حاصل کیا ہے ان سے پوچھ کچھ کی جائیگی اس پر عمل کرتے ہوئے ایف بی آر نے مری کے کئی لوگوں کو جنہوں نے سابقہ ایمنسٹی سکیم کے تحت مراعات حاصل کی تھیں ان کو آمدن کے ذرائع کے نوٹس جاری کردئیے ہیں اور لوگ سوچنے پر مجبور اور شدید تشویش کا اظہارکررہے ہیں کہ موجودہ حکومت نے جو ایمنسٹی سکیم شروع کی ہے اس سے فائدہ حاصل کرنے والوں کو بھی کل ایف بی آر کیا اسی طرح نوٹس جاری کریگی،اسی طرح ڈسٹرکٹ کلکٹر راولپنڈی کی جانب سے لوگوں کو زرعی بنک کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں جس میں کوئی بھی تفصیل نہیں دی گئی اور نہ ہی اس جگہ کا ذکر کیاگیا ہے جس پر زرعی ٹیکس وصول کرنے کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ان خیالات کااظہار سرپرست اعلیٰ مری سٹیزن و ہوٹل ایسوسی ایشن مری حاجی شفاء الحق اور دیگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اسطرح نوٹس جاری کرنے سے لوگوں میں تشویش اور تحفظات پائے جارہے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں تاکہ حکومت کی ایمنسٹی سکیم پر لوگوں کااعتماد بحال ہوسکے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں