48

ی پی پی تحصیل مری کے زیر اہتمام آج مورخہ 21 جوندن تین بجے جھیکاگلی بجٹ اور مہنگائی احتجاج

مری(خمیراہ صدیق)پی پی پی تحصیل مری کے زیر اہتمام آج مورخہ 21 جوندن تین بجے جھیکاگلی مری میں موجودہ عوام دشمن بجٹ اور ہوشربا ء مہنگائی کے سونامی اور نااہل سلیکٹڈ حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کیاجائیگا جس کی قیادت پی پی پی تحصیل مری کے صدر محمدنذیر عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری مظہر محمود عباسی،پی پی پی مری سٹی کے صدرخالدمحمود چوہدری ایڈووکیٹ اوردیگر کرینگے ان خیالات کا اظہار پی پی پی تحصیل مری کے سیکرٹری انفامیشن سید علی رضاء منٹی شاہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے بانی چیئرمین پی پی پی شہید ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بینظیر بھٹو شہید کے تمام جیالوں سے بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے اس موقع پر اسیر جمہوریت جناب آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کی جائیگی اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجائیگا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں