119

سرکاری زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات سے مری کا قدرتی حسن تباہ ہورہا ہے جبکہ مال روڈ مری کو لنڈا بازار بنادیا گیا

مری سرکاری زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی تعمیرات سے مری کا قدرتی حسن تباہ ہورہا ہے جبکہ مال روڈ مری کو لنڈا بازار بنادیا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا نوٹس لیں عدل وانصاف،صحت،تعلیم اور روزگار جیسے بنیادی مسائل کو پش پشت ڈال کر کھوکھے لگانے اور مری کے حسن کو پامال کرنا نظریے سے کھلا انحراف ہے ان خیالات کا اظہار سابق صدر انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری اصغر وحید اعوان نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 2018 کے بعد تحصیل بھر میں غیر قانونی تعمیرات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے مال روڈ مری کا حسن بھی تجاوزات نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور اس اہم ترین سیاحتی مرکزپر پیدل چلنا بھی مشکل ہوچکا ہے،مری میں غیر قانونی تعمیرات کے نئے ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پرانے اور نظریاتی ورکرز اب خاموش نہیں رہے گے اور اپنی آواز حکومتی ایوانوں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب تک ضرور پہنچائینگے انہوں نے وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مری میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات،تجاوزات اورمال روڈ کا حسن پامال کرنے والوں کیخلاف سخت نوٹس لینے اور ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorised