105

حکومت پنجاب کی ہدایات پر کھلی کچہری لگائیں گے

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق نماز جمعہ دن 2:30 بجے ڈی سی دفتر میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن)ر(سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی جہلم، ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی صدر و سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کھلی کچہری میں سائیلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں