72

پنڈدادنخان اور گردونواح میں نچلے درجے کے سیلاب کا خطرہ،دریا کے کنارے رہنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع

پنڈدادنخان (سلیمان شہباز،عدنان یونس سے)پنڈدادنخان اور گردونواح میں نچلے درجے کے سیلاب کا خطرہ،دریا کے کنارے رہنے والے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے دریائے جہلم کے کنارے مقیم لوگوں نے اپنے مال مویشی اور دیگر سامان سمیت محفوظ مقامات کی طرف نکل مکانی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان اور گردونواح میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے قریبی آبادیوں کو محفوظ رہنے کی ہدایات کے لیے مساجد میں اعلان کرا دئیے ہیں ڈی سی او جہلم انورسیف جپہ نے بہترین حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دریائے جہلم کے کناروں پر رہنے وا لے لوگوں کو سیلاب سے متعلق بروقت آگاہ کیا جس پر لوگوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے ڈی سی او جہلم انور سیف جپہ نے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سنٹرل کنٹرول روم بھی تشکیل دے دیا ہے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے آگاہ کرنے کے لیے 0544-9270256ٹیلی فون نمبر دیا گیا ہے پنڈدادنخان اور گردونواح میں متوقع سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کر لیے گئے ہیں اور تحصیل پنڈدادنخان کے مختلف نشیبی علاقے جہاں سلاب کا خطرہ ہے امدادی کیمپ بھی لگوا دیئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جا سکے ڈی سی او جہلم نے مختلف سیکٹر بنا کر ذمہ داران افسران کی ڈیو ٹیاں لگا دی گئی ہیں اور متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایات کی ہیں کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں عوامی سماجی حلقوں اور تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان نے ڈی سی او جہلم انور سیف جپہ کی بہترین حکمت عملی کو سہراتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا کہ بر وقت اقدامات سے لوگوں کو محفوظ کیا گیا ہے

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں