117

چارہان مری کے علاقے سنبل سیداں میں ایک نجی ہاؤسنگ سکیم کے نام پر برے پیمانے پر جنگل کی قیمتی اراضی پر قبضہ

مری یونین کونسل چارہان مری کے علاقے سنبل سیداں میں ایک نجی ہاؤسنگ سکیم کے نام پر برے پیمانے پر جنگل کی قیمتی اراضی پر قبضہ کیاجارہا ہے اور قیمتی سبز درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ بھی عروج پر ہے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی منظور شدہ بھی نہیں ہے اور ملی بھگت کے تحت جنگل کی اراضی میں ریزارٹ تعمیر کئے جارہے ہیں بڑے پیمانے پر زمین کی کٹائی اور سینکڑوں کی تعدادمیں درختوں اور خود روپودوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے جبکہ متعلہ محکموں نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کررکھی ہیں اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں