67

مری طوفانی ہواؤں،ژالہ باری اور شدید بارش سے مری میں ایک بار پھر موسم سہانا

ملکہ کوہسار مری میں گذشتہ شب طوفانی ہواؤں،ژالہ باری اور شدید بارش سے مری میں ایک بار پھر موسم سہانا ہوگیا ملک بھر سے گرمی کے ستائے ہوئے سیاح مری کے خنک اور دلکش موسم،حسین نظاروں اور سرسبز کوہساروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں مری میں گرمائی سیزن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے بڑی تعداد میں سیاح مری کے دلفریب موسم میں رہائش اختیار کرنے کیلئے مری کا رخ کررہے ہیں ضلعی وتحصیل انتظامیہ،سٹی ٹریفک پولیس اور مری پولیس نے سیزن کے دوران کئے گئے انتظامات بھی تسلی بخش ہیں ٹریفک بھی روانی سے چل رہی ہے جبکہ امن وامان قائم رکھنے کیلئے اے ایس پی مری فریال فرید اور ایس ایچ او مری کاشف ریاض بھی انتہائی متحرک دکھائی دیتے ہیں،مری میں پیشہ وربھکاریوں نے سیاحوں،مقامی لوگوں اور تاجروں کے ناک میں دم کررکھا ہے فوٹو سٹیٹ اٹھائے بغیر بھیک لئے جان نہیں چھوڑتے جس سے تما م سیاحتی مقام خصوصاً مال روڈ ان پیشہ ور بھکاریوں کا مرکزی مقام بنا ہوا ہے خاندان کے خاندان مال پرقبضہ جمائے دکھائی دیتے ہیں ماضی میں سٹی ٹریفک پولیس کے اینٹی بیگر سکواڈ تشکیل دئیے جاتے تھے جو ان پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف موثر کاروائی کرکے ان کی حوصلہ شکنی کرتے تھے مگر رواں سیزن میں ایسا کوئی بھی اینٹی بیگر سکواڈ کسی بھی سیاحتی مقام پر نظر نہیں آتا سیاحتی،عوامی اور کاروباری حلقوں نے چیف ٹریفک آفیسرضلع راولپنڈی محمدبن اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ مری کی پیشہ وربھکاریوں سے جان چھڑانے کیلئے فوری اقدامات کرتے ہوئے اینٹی بیگر سکواڈ تشکیل دئیے جائیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں