77

سٹی پولیس کا جواریوں کے خلاف آپریشن تیز،ملزمان گرفتار مقدمات درج

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی سرکل جہلم کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کا جواریوں کے خلاف آپریشن تیز،ملزمان گرفتار مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سٹی سرکل جہلم فیصل سلیم کی ہدایت پر تھانہ سٹی کے ایس آئی عاطف یونس نے 6جواری جن میں 1)دانیال احمد ولد نثار احمد سکنہ مشین محلہ2)یاسر رحمٰن ولد ارشد محمود سکنہ باغ محلہ3)محمد عرفان ولد عبدالوحید سکنہ سادات کالونی4)محمد بلال ولد بابل خان سکنہ بلال ٹاون 5)وسیم عزیز ولد عبدالعزیز سکنہ محلہ پیراغیب 6)ارشد محمود ولد عجائب خان سکنہ گجرخان شامل ہیں کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے داو پر لگی ہوئی نقدی 17ہزار500روپے،5عدد موبائل مختلف اقسام، 3عدد موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جواریوں کے اڈوں کیخلاف جاری آپریشن میں گزشتہ دنوں کے دوران مقدمات درج ہوئے جس کا سلسلہ جاری ہے۔عوام الناس نے ضلع پولیس کی جواریوں کیخلاف مسلسل کارروائیوں کو سراہا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں