122

جہلم میں قائم بنیادی مرکز صحت بھٹیہ کا اچانک دورہ کیا، میڈیکل آفیسرز سمیت سٹاف کی حاضری چیک کی

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد نے تحصیل جہلم میں قائم بنیادی مرکز صحت بھٹیہ کا اچانک دورہ کیا، میڈیکل آفیسرز سمیت سٹاف کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے ہسپتالوں میں موجود تمام سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو خدمات میں بہتری لانے کی ہدایت بھی دی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ بنیادی مرکز صحت بھٹیہ جہلم میں تعینات سیکورٹی گارڈ سجاد حسین کی رجسٹر کے مطابق حاضری لگی ہوئی ہے جبکہ ڈیوٹی پر غیر موجود ہے۔ اے سی جہلم نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کو بتایا جس پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے سیکورٹی گارڈ کو شو کاز نوٹس بھجوا دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے دورہ کے دوران ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر اظہار اطمنان کیا۔اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، دیگر وارڈز، میڈیکل اسٹور میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع بھر کے تمام ہسپتال میں بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تمام ہسپتال مریضوں کو مفت ادویات بھی دیے جا رہے ہیں۔عوام الناس کو بہترین سہولتیں دینے کے لئے افسران اور ڈاکٹرز دن رات کام کر رہے ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں