121

اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد نے تحصیل جہلم میں قائم اراضی ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد نے تحصیل جہلم میں قائم اراضی ریکارڈ سینٹر کا اچانک دورہ کیا افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور سروس سینٹر اہلکاران کی متعلقہ کاؤنٹر پر عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو ضروری ہدایات دیں۔ سروس سینٹر اہلکاران کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنا کام مکمل رکھیں اور انے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور انہیں آئندہ محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ مختلف سروسز کے حصول کے لیے آنے والے سائلین کو زیادہ سے زیادی سہولت فراہم کی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کسی سائل کو بلا وجہ دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑھیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں