128

جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کی مجلس عاملہ کااعلان کردیا گیا

مری جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کے امیر قاری سیف اللہ سیفی،جنرل سیکرٹری قاری نویداحمدعباسی نے باہمی مشاورت سے مجلس عاملہ کااعلان کردیاجس کے مطابق قاری سعیدعباسی سرپرست اعلیٰ،قاری سیف اللہ سیفی امیر،قاری نویداحمدعباسی جنرل سیکرٹری،قاری اسماعیل عباسی نائب امیر،قاری راشدنوازعباسی نائب امیر،مفتی عبداللہ سعیدڈپٹی جنرل سیکرٹری،مولانا ظفرالاسلام سیفی سیکرٹری اطلاعات،قاری شبیرعباسی سیکرٹری مالیات اور ثناء اللہ عباسی سالارمقررکردیے گئے،جے یوآئی تحصیل مری کے امیر قاری سیف اللہ سیفی نے مجلس عاملہ کااجلاس نماز جمعہ جامعہ فاروق اعظم مری میں طلب کرلیا ہے،اجلاس میں اہم جماعتی امور پر تفصیلی مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں