156

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات کی ترقی کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام جار ی وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز

مری(خمیراہ صدیق سے)پنجاب کے وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب میں سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات کی ترقی کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام جار ی ہے اور سیاحوں کی دلچسپی کیلئے مری کے صحت افزاء مقام پر پتریاٹہ چیئر لفٹ کو مزید بہتر اور آرام دہ بنانے کے ساتھ ساتھ مری کے تمام ٹوریسٹ سپاٹس کو بھی ترقی دی جار ہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پتریاٹہ چیئرلیفٹ کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، رکن پنجاب اسمبلی لطاسب ستی، ایم ڈی احمر ملک، منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ محسن فضل، طارق ربانی، محمد اشرف، فہیم انور، زاہد خان اور ٹی ڈی سی پی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر سیاحت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب کے صحرائی پہاڑی اور میدانی علاقوں میں سیاحتی مقامات کو ترقی دینے پر فوکس کر رکھا ہے اور نہ صرف ملک بھر سے بلکہ بیرون ممالک سے بھی سیاح کثیر تعداد میں پاکستان کے ان قدرتی مقامات کے دلفریب حسن سے لطف اندوز ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مری میں عید الفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ سرکاری محکموں کی طرف سے بھر انتظامات سے سیاحوں کو خاطر خواہ سہولیات فراہم کی گئیں ہیں اور بڑی تعداد میں سیاح پتریاٹہ چیئرلفٹ اور دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کرکے حسین قدرتی نظاروں اور سیاحتی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہاکہ مری کے عوام نے بھی سیاحوں کے لئے دیدہ و دل فروش راہ کئے ہیں۔ اور اپنی تہذیتی روایات کے مطابق سیاحوں کی مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جس سے نہ صرف نظم و ضبط قائم رکھنے میں مدد ملی ہے۔ بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور ایم پی اے لطاسب ستی نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ پتریاٹہ چیئرلفٹ مری کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس پراجیکٹ سے جہاں روزگاراور کاروباری کے مواقع میسر آ رہے ہیں وہاں سیاحوں کو بھی بہترین سیاحتی سہولیات حاصل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سال رواں کے دوان اب تک چھ لاکھ سیاح پتریاٹہ چیئرلفٹ کی سیر کر چکے ہیں جو چیئرمین لفٹ انتظامیہ کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پتریاٹہ چیئرلفٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی گفتگو کی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں