142

عید الفطر کی تعطیلات گرمی کے ستائے ہوئے سیاح بڑی تعداد میں مری پہنچ 60 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل

مری(مری نیوز)عید الفطر کی تعطیلات گرمی کے ستائے ہوئے سیاح بڑی تعداد میں مری پہنچ گئے سٹی ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کی شاندار کارکردگی ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کاخلل نہیں آنے دیاسینکڑوں کی تعدادمیں موٹرسائیکل سواروں کو جی ٹی روڈ ٹول پلازہ اور ایکسپریس وے ٹول پلازہ پر روک کر ٹریفک کے مسائک کو حل کرنے میں تما تر صلاحیتیں بروئے کارلائی گئیں موٹروے پولیس نے بھی ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد کراکر حادثات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کیا 60 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہونے کے باوجود بھاری پولیس نفری اور درجنوں پوائنٹ پر قائم کرکے سیاحوں کومشکلات کے سد باب میں اہم کردار بھی ادا کیا،اسسٹنٹ کمشنر مری ااظہار الحق باوجوہ،سی ٹی او راولپنڈی محمدبن اشرف،مری میں خصوصی ڈیوٹی کیلئے آئے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی احسن رانجھا،اے ایس پی مری فریال فرید،ایس ایچ او مری کاشف ریاض سمیت اعلیٰ افسران بھی مری میں متحرک انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے نظر آئے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں