174

مال روڈ پر غیر قانونی طور پر لگائے گئے کھوکوں کیخلاف آپریشن کے احکامات جاری کئے اسسٹنٹ کمشنر مری

مری(خمیراہ صدیق سے)اسسٹنٹ کمشنر مری اظہارالحق باجوہ نے مال روڈ پر غیر قانونی طور پر لگائے گئے کھوکوں کیخلاف گذشتہ رات آپریشن کے احکامات جاری کئے اور میونسپل کارپوریشن کے عملے نے عمران عباسی کی نگرانی میں مال روڈ لگائے گئے غیر قانونی کھوکھوں کو مسمارکرکے سامان ضبط کرلیا یاڈرہے کہ مری میں عیدالفطر کے بعد لاقانویت اپنے عروج پر مال روڈ مری راجہ بازار کا منظر پیش کرنے لگا جگہ جگہ تھڑے قائم ہرطرف کافی مشینوں اور عینک سازوں کے ڈھیرے بین الاقوامی سیاحتی سٹیشن حکمران جماعت کی عدم توجہی اور تحصیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث تباہی کے راستے پر گامزن ہے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ایک آپریشن کیاگیا تاہم اسکے بھی حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد ایسے مافیاء کی حمایت کررہے ہیں جو اس غیرقانونی اقدام میں ملوث ہیں مال روڈ سے مرحباء چوک تک جہاں ہزاروں کی تعداد میں سیاح چہل قدمی کرتے ہیں۔ وہاں گپ اندھیرا ہے سٹریٹ لائٹس روشن نہیں کی جاسکیں سستارمضان بازار بناتے وقت جو میٹریل لگایا گیا تھا۔اسکو بھی ابھی تک نہیں ہٹایا جاسکا حکمران جماعت کے لوگ اور انکی قیادت غیر قانونی اقدامات کرنے اور شہر کے حسن کو تارتارکرنے کیلئے سابقہ ریکاڈ توڑ دئیے ہیں۔ اگر صورتحال یونہی رہی تو پانچ برسوں بعد مال روڈ پر چہل قدمی کرنا سیاحوں کیلئے ایک خواب بن جائیگا اور شہر میں ہرطرف کنکریٹ کے پہاڑ نظر آئینگے اعلیٰ حکام اس سلسلے میں فوری سخت نوٹس لیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized