138

حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہےراجہ یاسر ہمایوں سرفراز

مری(مری نیوز)پنجاب کے وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی کے ہمراہ مری میں عید کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے ٹریفک اورالبراک کی طرف صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہزاروں میں تعداد میں سیاحوں کی آمد کے باوجود مری میں عید کی تعطیلات کے دوران ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میں تمام اداروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے اور سہولیات کو بہتر بنا کر ہی ہم سیاحت کو ترقی دے سکتے ہیں۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہاکہ مری پنجاب کا ہر دلعزیز بہترین سیاحتی مرکز ہے جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح ملک بھر سے آتے ہیں اور اس مقام کے قدرتی حسن اور موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں اس لئے اس کی اہمیت کے اعتبار سے اس علاقے کے سیاحتی مراکز کو بھی ترقی دی جا رہی ہے اور اضافی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں تاکہ سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے البراک کی طرف سے مری اور اس کے گردو نواح میں صفائی اور ستھرائی کے انتظامات کو بھی سراہا اور کہاکہ صفائی کا اعلی معیار قائم کرکے ہی ہم صحت عامہ کا تحفظ کر سکتے ہیں اوراس سے علاقائی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں