115

عید تعطیلات کے دوران مری میں ہزاروں سیاحوں کی آمد کے موقع پر انتظامیہ، پولیس، ٹریفک پولیس، ریسکیو1122، اور تمام سرکاری محکموں کے افسران اور اداروں کے نمائندوں نے دن رات خدمات سر انجام دے رہےہیں

مری(مری نیوز)عیدالفطر کے روز مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھادا نے کہاکہ عید تعطیلات کے دوران مری میں ہزاروں سیاحوں کی آمد کے موقع پر انتظامیہ، پولیس، ٹریفک پولیس، ریسکیو1122، اور تمام سرکاری محکموں کے افسران اور اداروں کے نمائندوں نے دن رات خدمات سر انجام دے کر بہترین سہولیات کی فراہمی میں مدد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مری میں اس سال عید کے موقع پر ٹریفک ریگولیٹ کرنے میں ٹریفک پولیس کے اعلی افسران اورسٹاف ممبران متحرک رہے اور مری کی راہ میں سخت گرمی کے باجود چیک پوسٹس پر موجود رہ کی ٹریفک کے بہاو میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی، اسی طرح انتظامیہ کے افسران مری کی مرکزی شاہراہ ایکسپر یس وے، اور دیگر شاہراوں پر سیاحوں کی سہولیات کے لئے موجود رہے اور کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکائیات اور فیلڈ کارکنان کی طرف سے موصول ہونے والے پیغامات پر فوری کاروائی کرکے ٹریفک کی آمدو رفت میں کوئی روکاوٹ نہیں حائل ہونے دی گئی۔ چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہاکہ تمام متعلقہ اداروں کے قریبی اور میڈیا کی معاونت سے مری جانے والے سیاحوں کی رہنمائی کی جاتی رہی اور ٹریفک پولیس کی طرف سے پلان کے بارے میں آگاہی میں ان کا تعاون حاصل کیا گیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized