156

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مری میں سیاحوں کے غیر معمولی رش کے پیش نظرخصوصی پلان جاری کر دیا گیاہے

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مری میں سیاحوں کے غیر معمولی رش کے پیش نظرخصوصی پلان جاری کر دیا گیاہے۔ اس پلان کے تحت سیکورٹی، امن و امان، نظم و ضبط اور ٹریفک کی آمدو رفت بلا رکاوٹ جار ی رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران، تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران اور نمائندے متحرک رہیں گے اس مقصد کے لئے پولیس، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس،ریسکیو 1122 اور ہنگامی طبی امداد سمیت تمام اداروں کی طرف سے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے جاری کئے گئے ایس او پی پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا کی زیر صدارات راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں مری سے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، رکن پنجاب اسمبلی لطاسب ستی، سی پی او رانا فیصل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے اس موقع پر کہاکہ منفر د سیاحتی مقام مری میں عید الفطر کے دوران کثیر تعداد میں سیاح آتے ہیں جنہیں ممکنا سہولیات فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور زیرو ٹالرنس کے تحت تمام ادارے بروقت کاروائی کرکے سیاحو ں کو کسی قسم کی مشکلات کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہاکہ عید تعطیلات کے دوران تقریبادس لاکھ کے قریب لوگ مری آتے ہیں جن کے لئے خصوصی پلان تیا ر کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر مری کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس کا نمبر 051-9269018ہے – کنٹرول روم میں تمام اداروں کے فوکل پرسن موجود ہوں گے۔ عید تعطیلات کے دوران منگل سے اتوار تک ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک سٹاف چوبیس گھنٹے مری میں موجود رہے گا اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کے اہلکار اپنے فرائض کے علاوہ ٹریفک کی روانی کے لئے مدد گار ثابت ہو ں گے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مری میں فوری مدد کے لئے ریسکیو 1122 کے پانچ پوائنٹ سے بڑھا کر 12 پوائنٹس کر دیئے گئے پولیس اہلکار 80 سے بڑھا کر 375 کئے گئے ہیں جو ہمہ وقت اپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آر ڈبلیو ایم کا صفائی ستھرائی کا اضافی عملہ تین شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گا۔مری سے کوڑا کرکٹ کے ڈمپ رات ایک بجے سے صبح سات بجے تک اٹھائے جائیں گے اور میونسپل کارپوریشن مری کا عملہ پیچ ورک مکمل کرکے مری کی سڑکوں کی مرمت کرے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحوں کی رہنمائی کے لئے بینرز پوسٹرز بھی لگائے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ سیکریٹری آر ٹی اے پبلک ٹرانسپورٹرز کی طرف سے من مانے کرائیے وصول کء جانے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ علاج معالجے کی سہولیات کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں پانچ ماہر ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں اور تما م ضروری ادویات بھی مہیا کی گئیں ہیں۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں