117

ایکسپریس وے سے ملحقہ گاؤں بستال میں گذشتہ دن افطاری سے کچھ دیر قبل ایک شخص رضوان عباسی کے گھر میں اچانک شدیدآگ بھڑک اٹھی

مری اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ گاؤں بستال میں گذشتہ دن افطاری سے کچھ دیر قبل ایک شخص رضوان عباسی کے گھر میں اچانک شدیدآگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد کمروں پر مشتمل گھر کو راکھ کا ڈھیر بنادیا جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سمان اور مویشیوں سمیت سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ مکینوں نے مشکل سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ریکسیو1122 کی امدادی ٹیمیں اور فائر ٹرک بھی تاخیر سے پہنچے امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران غریب شخص کا گھر مکمل طور پر جل کرراکھ ہوگیا اورمتاثرہ خاندان اپنے آستانے اورجمع پونجی سے محروم ہوگیا مردوخواتین اپنے گھر کو دیکھ کر چیخ وپکار کرتے رہے علاقہ کے عوام نے منتخب ممبراناسمبلی،وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے متاثرہ خاندان کی فوری مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں