مری اے ایس پی مری فریال فرید عید الفطر کی آمد کے موقع پر اپنے شہید پولیس اہلکار عاشق حسین شاہ کے گھر پہنچ گئیں شہید کی بیوہ اور بچوں سے ملاقات کی اور عید کی خوشی میں خصوصی تحائف تقسیم کئے شہید کانسٹیبل عاشق حسین شاہ نے ڈاکوؤں کے ساتھ ایک مقابلے میں جام شہادت نوش کیاتھا فریال فرید نے پولیس کی جانب سے شہداء کے گھروں میں جاکرپھول اور عید گفٹ دئیے فریال فرید نے کہا کہ یہ وہ ہماری پولیس کے شہید ہیں جنہوں نے اپنی جانیں اس وطن پر قربان کیں اوراپنے خون سے اس پاک دھرتی کی آبیاری کی جن کی قربانیوں کو کبھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا،پولیس چوکی تریٹ کی حدود میں انہیں تحائف دئیے گئے شہید سپاہی کی بیوہ اور بچوں نے اے ایس پی فریال فرید کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خوشی کے موقع پر اپنے شہیدوں کوبھی یاد رکھا۔
154