148

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کے اندرمہنگائی کا ایک طوفان برپا ہوگیا ہے غلام احمد عباسی

مری جماعت اسلامی مری غلام احمد عباسی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے حکومت اپنی شاہ خرچیوں کا سارا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کے اندرمہنگائی کا ایک طوفان برپا ہوگیا ہے غریب عوام پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اوپر سے عیدکے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عید کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں اس طرح کا رویہ تو یہود وہنود کی حکومت میں بھی نہیں ہوتا حکومت نے عید کے دوران مہنگائی کرکے مسلمان دشمنی کا ثبوت دیا ہے جماعت اسلامی عید الفطر کے بعدملک کے اندر مہنگائی،کرپشن،ناانصافی اور شریعت کے نفاذ کیلئے تحریک چلائے گی اور عوام پر کی گئی ظالمانہ مہنگائی کے خلاف پورے ملک میں بھرپور مظاہرے کریگی انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی پالیسیاں اسلام دشمنوں کے ہاتھوں میں ہیں جو عید جیسے تہوار کو بھی خوشی کے طور پر نہیں منانے دیتے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں