132

عیدالفطرکی آمد سے قبل ہی ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں ازخود بڑا اضافہ کردیا

مری عیدالفطرکی آمد سے قبل ہی ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں ازخود بڑا اضافہ کردیاعیدالفطر منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والوں اور اپنے گھروں کو واپس آنے والوں نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑیوں والے من مانے کرایے وصول کررہے ہیں لیکن ان کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں،عیدالفطر کے بعد ملک بھرسے بڑی تعداد میں سیاحوں کی مری آمد متوقع ہے حسب سابق عیدالفطر کے موقع پر بھی سیاحوں سے من مانے کرایے وصول کئے جائینگے اور زیادہ کرایہ نہ دینے والوں یا پوچھنے والوں سے بدتمیزی کی شکایات عام ہے لیکن حکومت،ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے کوئی بھی کاروائی نہیں کی جارہی جس سے عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران مری آنے والے سیاحوں اورمقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوگا عوامی اور سیاحتی حلقوں نے چیف ٹریفک آفیسر ضلع راولپنڈی، سیکرٹری آرٹی اے اور سٹی ٹریفک پولیس مری سے مطالبہ کیا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے اور اورلوڈنگ کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے اور مری جی ٹی روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی جائے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں