156

مری عیدالفطر کی چھٹیوں او رگرمائی سیزن کے دوران ملک اور بیرون ممالک سے آنے والے سیاح مہمانوں اور مقامی لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم

مری عیدالفطر کی چھٹیوں او رگرمائی سیزن کے دوران ملک اور بیرون ممالک سے آنے والے سیاح مہمانوں اور مقامی لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاءئنگیں،فول پروف سکیورٹی،ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایاجائیگا،داخلی اورخارجی راستوں کی مکمل بحالی کو یقینی بنایاجائیگا،ملکہ کوہسار مری پنجاب کا سب سے اہم ترین سیاحتی مرکز جہاں خوش قسمتی سے قدرتی جنگلات اورماحول اللہ پاک نے دیا ہے یہاں سے ایک اچھا پیغام پورے ملک اور دنیا میں جانا چاہیے تاکہ یہاں کی سیاحت کو فروغ ملے اور معیشت مستحکم ہوسکے تحصیل انتظامیہ،مری پولیس،سٹی ٹریفک پولیس سمیت تمام ادارے اپنا کردارکریں تاکہ مری کی سیاحت کو فروغ حاصل ہو حکومت اس سلسلہ میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت بھرپور تعاون کریگی ان خیالات کااظہار ممبرقومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی، ممبرپنجاب اسمبلی میجر(ر) لطاسب ستی اوراسسٹنٹ کمشنرمری امتیازاحمد خان کھچی نے جناح ہال مری میں عیدالفطر کی چھٹیوں اور گرمائی سیزن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر تحصیل انتظامیہ،مری پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس کی بریفنگ کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ ہم مری کی سیاحت کے فروغ اور عوام کامعیار زندگی بلندکرنے کے بھرپور اقدامات کررہے ہیں،ضلعی وتحصیل انتظامیہ،ٹریفک پولیس اورتمامادارے ملک کر کام کریں تاکہ عوام تبدیلی کو حقیقی معنوں میں محسوس کریں،اجلاس سے اے ایس پی مری فریال فرید نے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ مری آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی تمام داخلی وخارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائیگی اور ڈولفنگ سکواڈ بھی پٹرولنگ کریگا،مال روڈ پر پولیس خدمت مرکز کے ساتھ ریسکیو1058 پرسیاحوں کیلئے ڈیسک ہوگا جو فوری طور پر سیاحوں کی شکایات ازالہ کریگا مری پولیس جرائم کو ہرصورت روکے گی، ڈی ایس پی ٹریفک راجہ خان زمان نے بھی ٹریفک کی روانی کے حوالے سے بتایاکہ مری کو 5 زون میں تقسیم کیاگیا ہے پانچ ڈی ایس پی 17 انسپکٹروں سمیت 376 کی نفری مری میں اپنے فرائض سرانجام دے گی،ممبر قومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی نے اے سی مری کوہدایت کی کہ وہ ہوٹل ایسوسی ایشن مری،مرکزی انجمن تاجران مری اور دیگر تنظیموں کی مشاو رت کیلئے ایک اجلاس عیدالفطر کے بعدمنعقد کران کو بھی اعتماد میں لیں انہوں نے کہا کہ وہ تمام انتظامات کی خود نگرانی بھی کرینگے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں