123

اللہ تعالیٰ کی لاریب کتاب قرآن سے محبت کرنے والے سے اللہ محبت کرتا ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قرآن وحدیث کے مطابق اپنی زندگیاں گزار یں

مری اللہ تعالیٰ کی لاریب کتاب قرآن سے محبت کرنے والے سے اللہ محبت کرتا ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قرآن وحدیث کے مطابق اپنی زندگیاں گزار یں اسی میں ہماری آخرت اور نیا کی بھلائی ہے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ممتاز عالم دین قاری تسنیم سلطان چشتی نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریبات رمضان المبارک کے سلسلے میں منعقدہ مقامی آرٹسٹ محمد وقاص کے قرآنی آیات پر مبنی فن پاروں کی نمائش کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا اس نمائش میں خط ثلث، خط نستعلیق اور خط دیوانی پر مبنی تیس سے زائد فن پارے رکھے گئے تھے اور ہر فن پارہ خوبصورت لکھائی میں اپنی مثال آپ تھا،محمد شکور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد تخلیقی فن کی ترقی و ترویج کے علاوہ مقامی آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی تھا، تقریب میں معززین شہر عبدالعلیم عباسی، سینئر جرنلسٹ ظفر اقبال رحیم، امیر جماعت اسلامی مری مسعود بٹ، طاہر عباسی کے علاوہ اساتذہ، طلباء اور لوگوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی اور فنکار کے فن کو خوب سراہا آخر میں ملکی سلامتی اور خیرسگالی کے لیے دعا کروائی گئی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں