152

مری میں کئی دنوں سے متواتر شدید بارش،ژالہ باری،طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے بعد ہفتے کے دن مری میں سورج اپنی پوری آب وتاب سے طلوع ہوا

ملکہ کوہسار مری میں کئی دنوں سے متواتر شدید بارش،ژالہ باری،طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے بعد ہفتے کے دن مری میں سورج اپنی پوری آب وتاب سے طلوع ہوا جس کے باعث مری کاموسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے مقامی لوگوں اورملک بھر سے آئے ہوئے سیاح روزہ داروں نے بھی طویل سرد موسم کے بعد اچھاموسم شروع ہونے پر اللہ پاک کاشکر ادا کیا،ملکہ کوہسار اور گلیات میں سال رواں کا موسم سرما انتہائی طویل رہا 10 دسمبر کو شروع ہونے والی سردی مئی کے آخری ہفتے تک جاری رہی جبکہ ماضی میں مئی کے مہینے میں گرمی محسوس ہوتی تھی اب توقع کی جارہی ہے کہ اب مری اورگلیات کا موسم خوشگوار رہیگا اور عیدالفطر پر بڑی تعداد میں سیاح یہاں کا رخ کرینگے۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں