119

ایکسپر یس وے پھلگراں ٹول پلازہ کی انتظامیہ کا رویہ مری کے مقامی لوگوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز ہے ایکسپریس وے پر مقامی لوگوں کی کروڑوں روپے کی زمینیں کوڑیوں کے بھاؤ خریدی گئیں

مری ایکسپر یس وے پھلگراں ٹول پلازہ کی انتظامیہ کا رویہ مری کے مقامی لوگوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز ہے ایکسپریس وے پر مقامی لوگوں کی کروڑوں روپے کی زمینیں کوڑیوں کے بھاؤ خریدی گئیں جبکہ کئی مالکان کو تاحال این ایچ کے ادائیگی نہیں کی ٹول ٹیکس سے تحصیل مری کے لوگوں کو مستثنیٰ قرار دیاجائے اور مقامی لوگوں کو ناجائز تنگ اور پریشان کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے کیونکہ یہ مری کے لوگوں کا حق ہے کیونکہ ٹول ٹیکس کی وصولی کرنے کیلئے عملہ اور مقامی لوگوں میں جھگڑے معمول بن چکے ہیں ان خیالات کا اظہار معززین علاقہ راجہ عرفان عباسی،راجہ ارشد نواز عباسی،جماعت اسلامی تحصیل مری کے امیر غلام احمد عباسی،یوسی سہربگلہ کے امیر احمد عباسی،عامر نواز عباسی،یوسی دیول کے امیر ہارون افشار عباسی،کشمیر ی بازار کے امیر قیصر خورشید خان،اعجاز عباسی اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں سحر عباسی،رخسار عباسی،اسد محمود عباسی،گفتار عباسی،نمبردار ساجد،الطاف عباسی،نجیب عباسی اور دیگر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے اگر یکم مئی تک مری کے لوگوں کے مطالبہ کو نہ مانا گیا اور ٹول ٹیکس سے استثنیٰ کا اعلان نہ کیاگیا تو اہلیان علاقہ سترہ میل ٹول پلازہ پر شدیداحتجاجی مظاہرہ کرینگے اور اہلیان علاقہ اورٹرانسپورٹروں کو ساتھ ملا کر ٹول ٹیکس مکاؤ تحریک چلائی جائیگی جسکی تمام تر ذمہ داری ٹول ٹیکس انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں