142

ملک میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، عوامی آگاہی اور بروقت تشخیص کے ساتھ ساتھ مناسب علاج

مری ملک میں ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، عوامی آگاہی اور بروقت تشخیص کے ساتھ ساتھ مناسب علاج،ورزش اور روزمرہ کی مصروفیات میں صحت مند تبدیلی لا کر اس مرض سے بچاؤ ممکن ہے، میڈیکل پریکٹیشنرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مریضو ں کوذیابیطس سے بچاؤکے طریقوں سے روشناس کرائیں تاکہ وہ موٹاپے اور بلڈپریشر سے اور ذہنی تفکرات سے بچیں اور صحت مند زندگی گزاریں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اکبر نیازی ہسپتال میں ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے بارے میں ایک خصوصی سیمینارر سے خطاب کرتے ہوئے کیا سمینار کا اہتمام ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر خان نیازی نے کیاسمینارمیں بڑی تعداد میں ماہرمیڈیکل پریکٹیشنرز اورپروفیسرزنے شرکت کی اس موقع پرذیابیطس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن ڈاکٹر عثمان ظفر نے جدید تحقیق کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ یہ امر باعث تشویش ہے لائف سٹائل، جنک فوڈز، بسیار خوری، موٹاپے اور لاپرواہی کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض کی تشخیص اور علاج میں تاخیر واقع ہوتی ہے اور مریض کو اس کا نقصان ہوتا ہے ڈاکٹر عثمان ظفر نے کہاکہذیابیطس کے مریض ادویات کا استعمال ہمیشہ طبی معالجین کی ہدایات کے مطابق کریں اور اس سلسلے میں مرض کے بارے میں تحقیق اور سرویز کے بعد مرتب کی گئی گائیڈ لائنز پر پوری طرح عمل کیا جائے انہوں نے کہاکہ سنی سنائی باتوں، ٹوٹکوں اور عطائیوں کے نسخوں پر اکتفا کرنے سے ذیابیطس علاج نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور اگر ڈاکٹر زمریضوں کی صحیح رہنمائی کریں اور انہیں اس مرض کے لاحق ہونے کے بعد خوف و ہراس میں مبتلا ہونے کے بجائے ان کی مناسب رہنمائی کی جائے تو مریضوں کی پریشانی دور ہو سکتی ہے جس سے انہیں کی صحت یابی میں بھی مدد ملتی ہے،ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹریاسر خان نیازی نے کہا کہ ڈاکٹر ہر بیماری کی روک تھام میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں اور پاکستان میں بیماریوں پر قابو پانا کسی فرد واحد، حکومت یا ادارے کا کام نہیں یہ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور تمام شعبوں کو اپنا کردار ادا کرکے امراض کی روک تھام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں میڈیا کا رول بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس کے توسط سے عوامی سطح پر آگاہی حاصل ہوتی ہے یاسر خان نیاز ی نے نے اکبر نیازی ہسپتال طبی علاج معالجے کے فروغ میں خصوصی کردار ادا کررہا ہے اور ہیلتھ ایجوکیشن کے فروغ، ماحولیاتی تحفظ اور صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصیب العین ہے اور کمیونٹی کے تعاون سے بیماریوں پر قابو پانے کی کاوشیں جار ی ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں مختلف امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اور ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں مل جل کر جدو جہد کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ ہم کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور مریض کا علاج اور صحت ہماری اولین ترجیح ہے،قبل ازیں پرنسپل ڈاکٹر خالد حسن اور ڈائریکٹر ہاسپٹل کرنل مجتبیٰ عباسی نے بھی خطاب کیا اور کالج کی طبی سہولیات سے آگا ہ کیا،ڈپٹی منیجر مدثر فاروق نے سمینار کے انتظامات کئے اور مہمانوں کا استقبال کیا۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں