125

ویلڈن جہلم پولیس،انسٹالیمنٹ سنٹر کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی پریس کانفرنس

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ویلڈن جہلم پولیس،انسٹالیمنٹ سنٹر کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی پریس کانفرنس،ڈی ایس پی صدر سرکل معظم علی نے مختلف مقدمات پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فروری2019؁ء میں ایک گروہ نے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں SAموٹرز اینڈ انسٹالمنٹ سنٹر کے نام سے دفتر بنایا اور مختلف افراد سے اقساط پر موٹر سائیکل اور گاڑیاں دینے کے نام پر منظم انداز میں دھوکہ سے رقم بٹوری اور لوگوں سے حاصل کردہ ایڈوانس رقم لے کر دفتر کو اچانک تالے لگا کر رفو چکر ہو گئے جس پر لوگ سراپہ احتجاج ہوئے،جس پر کیپٹن ریٹائرڈ سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا اور DSPصدر سرکل کو فوری طور پرکاروائی کرنے کا حکم دیا جہلم کریم پورہ کے رہائشی عمر علی ولد محمد سلیمان سمیت کل 11افراد پولیس چوکی کالا گجراں آئے جس پر عمر علی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر122مورخہ31.03.19بجرم406ت پ تھانہ صدر جہلم درج ہوا اور ظہیر الدین بابرSIانچارج چوکی کالا گجراں نے تفتیش عمل میں لا کردو ملزمان1۔ملک عبدل ولد محمد امیر قوم ملک سکنہ شیخوپورہ2۔شفاقت تنویر ولد عاشق علی سکنہ شیخوپورہ کو گرفتار کیا جن سے مقدمہ ہذا میں دھوکہ دہی سے حاصل کی گئی تمام رقم مبلغ47500/-روپے بر آمد کر لی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں