133

آصف حسین ولد فضل حسین قوم گجر سکنہ جادہ نے مورخہ04.04.19کو درخواست دی

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)آصف حسین ولد فضل حسین قوم گجر سکنہ جادہ نے مورخہ04.04.19کو درخواست دی کہ اس کا بھائی وقار مورخہ02.04.19سے گھر سے غائب ہے۔جس کو کوئی اغواء کر کے لے گیا ہے جس پر طارق محمودSIنے مقدمہ نمبر127مورخہ04.04.19بجرم364ت پ تھانہ صدر درج کیا۔مقتول کے دوستوں سے تفتیش عمل میں لائی گئی اور ایک دوست نوشاب جیلانی ولد غلام جیلانی قوم گجر سکنہ بوڑا جنگل دینہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے وقار کو قتل کر کے نعش دینہ کے قریب ڈیرہ پر پھینک دی ہے جس پر ملزم کی نشاندہی پر نعش بر آمد کی اور ہمراہی ملزم احسن عرف رستم سکنہ جگتہ جہلم کو بھی گرفتار کیا اور ملزم سے دوران ریمانڈ آلہ قتل بر آمد کر کے ملزم کو جیل بھجوایا گیا۔مقدمہ ہذا ایک اندھا قتل تھا جس کو طارق محمودSIنےSHOتھانہ صدر ملک محمود کی زیر نگرانی ٹریس کر کے اور ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا اور اندر معیاد14یوم ملزمان کے خلاف چالان داخل عدالت کیا۔جبکہ ظہیر احمد ولد مقصود احمد قوم مغل سکنہ متیال جہلم نے مقدمہ نمبر403 مورخہ14.11.18بجرم381-Aت پ تھانہ صدر جہلم متعلق ٹریکٹر چوری درج کرا رکھا تھا جس پر طارق محمودSIنے ملزمان 1۔ثمر عباس ولد میر مختارقوم مغل سکنہ اٹک2۔نعیم الحسن ولد حسن شاہ سکنہ ڈھوک عباس ترنول اسلام آباد سے رقم مبلغ5لاکھ15ہزار روپے بر آمد کی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں