123

آئی جی پنجاب پولیس کی اشتہاری مجرموں کیخلاف جاری مہم میں تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی

جہلم(چوہدری سہیل عزیز)آئی جی پنجاب پولیس کی اشتہاری مجرموں کیخلاف جاری مہم میں تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی، منشیات فروش اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے بھی گرفتار،تھانہ صدر پولیس نے اے اور بی کیٹگری کے 69اشتہاری مجرم گرفتار کر لی،دو کلو 640گرام چرس تین پسٹل اور ایک کلاشنکوف بھی برآمد مقدمات درج کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے سلسلہ میں تھانہ صدر پولیس نے جنوری سے اب تک Aکیٹیگری کے8اشتہاری مجرمان جبکہ کیٹیگریBکے 61مجرمان اشتہاری گرفتار کیے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے اسی طرح تھانہ صدر پولیس نے شب برات کے حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے 5مقدمات درج کیے اور کافی مقدار میں آتش بازی کا سامان بھی بر آمدکر کے قبضہ میں لیا، تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5مقدمات درج کیے اور ان کے قبضہ سے 2640گرام چرس بر آمد کی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار مقدمات درج کیے اور ان کے قبضہ سے 3پسٹل30بور اور ایک کلاشنکوف بر آمد کی۔

کیٹاگری میں : Uncategorized

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں